• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے ہندوستان کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا، اقبال سندھو

لندن (پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ برطانیہ کے صدر اقبال سندھو، صدر فرانس وقار احمد باجوہ، جنرل سیکرٹری فرانس چوہدری جمشید چیمہ، محمد عامر قریشی، چوہدری فلک شیر چیمہ، سینئر نائب صدر برطانیہ ناصر ملک، چوہدری نوید اکبر، سرفرازخان نیازی، محمدجمیل گوندل اور سیّد جرار نے کہا ہے کہ مودی نے ہندوستان کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا دیا۔ آٹھ ملین کشمیریوں کو ناحق قید ہوئے سنچری ہوگئی، مودی نے جنت نظیر کشمیرکو جہنم سے بدتر بنا دیا۔ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی زندگی اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں۔ یرغمال کشمیریوں کی حالت زار قابل رحم ہے مگر اس کے باوجود ان کے حوصلے کوہ ہمالیہ سے زیادہ بلند ہیں۔ انتہا پسند مودی نے کشمیریوں کو درد کے سوا کچھ نہیں دیا، عالمی ضمیر ان کی رہائی اور آزادی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔ کشمیری اپنے بیوی بچوں سمیت قیدی ضرور ہیں مگروہ بھارت کے بھگت یا غلام ہرگز نہیں۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کا چراغ ان کے خون سے روشن ہے جو دنیا کی کوئی طاقت نہیں بجھا سکتی۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ کوئی ہے جو انتہا پسند نریندر مودی کو بیگناہ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے اور بھارتی درندوں کوکشمیری بیٹیوں کی عزتیں تارتار کرنے سے روکے۔ مقتدرقوتوں کو مجرمانہ خاموشی ختم کرتے ہوئے بھارتی بربریت کیخلاف آواز حق بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب اور مہذب ملک شیر خوار بچوں کو دودھ اور کمسن طلبہ و طالبات کو تعلیم کے حق سے محروم رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔ 
تازہ ترین