• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ عظیم کے صاحبزادے راجہ سلیم عظیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

کوونٹری (نمائندہ جنگ) کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت راجہ محمد عظیم خان المعروف ماسٹر جی نےاپنے بیٹے راجہ سلیم عظیم کی دعوت ولیمہ کا انعقاد کوونٹری کے ایک کشادہ ہال میں کیا، تقریب میں مقامی کونسلرز برٹش و دیگر کمیونٹیز کے افراد نے شرکت کی اور راجہ عظیم خان کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارک باد دی، اس موقع پرکونسلر کامران خان اور راجہ شیراز محمد ریاض ڈڈیال سٹور والے، عامر چوہدری و دیگر نے کہا کہ ایسی تقاریب سماجی رابطوں کاذریعہ ہوتی ہیں۔ ماسٹر راجہ عظیم خان نے اس موقع پر ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔
تازہ ترین