• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین فورڈ اورنواحی علاقوں کیلئے نادرا رجسٹریشن کا شیڈول

لندن( جنگ نیوز) پاکستانی کمیونٹی کو موثر قونصلر سروسز کی فراہمی کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اردگرد کے علاقوں کے لوگوں کیلئے باقاعدگی کے ساتھ نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دورے کا اہتمام کرتا رہتاہے ،اس مہینے نادرا کی ایم آر ٹی گرین فورڈ اور نواحی علاقوں کے لوگوں کی سہولت کے لئے 16اور17نومبرکو ہارنسن ڈن لین این گرین فورڈ یو بی 6 پر صبح 10بجے سےدوپہر2بجے تک موجود رہے گی، نادرا سروسز کی نئے سمارٹ نیکوپ کیلئے نارمل فیس 54پونڈ ہے اورسمارٹ کارڈ 7سے8 ہفتے میں جاری کردیاجائے گا، ارجنٹ فیس پونڈہے اور کارڈ 4سے 5ہفتے میں جاری کیاجائے گا جبکہ نئے ایگزیکٹو سمارٹ کارڈ کی فیس 82 پونڈہے اور کارڈ2 ہفتے میں جاری کیاجائے گا,یہ وضاحت کی گئی ہے کہ اس کیلئے اور کسی طرح کی کوئی فیس یااضافی چارجز وصول نہیں کئے جائیں گے۔
تازہ ترین