• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خلاف انتقام نہ رکا تو سب راز افشا کردونگا،اسحٰق ڈار

لندن (آ ئی این پی)سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اگر انٹرپول کی جانب سے حکومت پاکستان کو میری حوالگی سے انکار کے باوجود یہ لوگ میری گرفتاری کے لیے برطانوی عدلت جاتے ہیں تو میں دنیا بھر کے میڈیا کے سامنے سب سچ بتادوں گا، میں سب لوگوں کے نام لے کر ڈان لیکس اور پانامہ لیکس کے حقائق بتا ئوں گا جو پاکستان کے مفاد میں نہیں ہوگا، ان شا اللہ انٹرپول کی طرح عدالت میں رسوا ہوں گے، یہاں مغربی ممالک میں ادارے ہمارے ملک کی طرح ڈکٹیشن نہیں لیتے،یہاں سچ کی جیت ہوتی ہے۔سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار نے انٹرپول کی جانب سے پاکستان کی درخواست مسترد کئے جانے اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک انٹر و یو میں کہاکہ میرا نام نہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں تھا نہ پانامہ لیکس میں تھا۔ لیکن پھر بھی وٹس ایپ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں جھوٹی رپورٹ پیش کی کہ میں نے بیس سال تک یعنی 1981 سے لیکر 2001 تک اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کروائے، حالانکہ اس دور میں تو میں چھ سال ملک سے باہر تھا\
تازہ ترین