• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تمام بل بورڈز چوبیس گھنٹوں میں ہٹانے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں تمام بل بورڈز چوبیس گھنٹوں میں ہٹادئیے جائیں،اس سلسلے میں بدھ کو ان کے دفتر میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے متعلقہ افسران کا اجلاس ہوا جس میں مذکورہ ہدایت دی گئی،فیصلے کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے افسران مربوط کارروائی کریں گے،ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اجلاس کو اپنے اپنے ضلع مین بل بورڈز کی تنصیب کے بارے میں کمشنر کراچی کو بریفنگ دی، کمشنر کو بتایا گیا کہ تمام بل بوڈز بلا اجازت لگائے گئے ہیں، کمشنر نے کہا کہ شہر میں بل بورڈز کی تنصیب سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے،تمام ڈپٹی کمشنرز اورمتعلقہ ادارے فوری کارروائی کریں اور کارروائی کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں۔
تازہ ترین