• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانبائی ایسوسی ایشن سرکاری نرخوں پر نان ، روٹی بیچنے پر مشروط رضا مند

اسلام آباد (خصو صی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کے نانبائی ایسوسی ایشن کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد نانبائی ایسوسی ایشن نےسرکاری نرخوں پر نان اور روٹی بیچنے کی مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ مقررہ قیمتوں پر نان اور روٹی کی فروخت کےلئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ نان بائیوں کو فلور ملوں سے سستے داموں آٹا لے کر دینے کا پابند ہو گا اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے مل مالکان کو اعتماد میں لے کر آٹے کی بوری 786 روپے جبکہ فائن آٹا 4300روپے فی بوری قیمت مقرر کر دی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنان بائی ایسوسی ایشن کو ڈیلرز کی بجائے فلور مل مالکان سے آٹا مقررہ نرخوں پر خرید کر نان اور روٹی کو سرکاری نرخوں پر بیچنے کی ہدایت کی گئی۔
تازہ ترین