• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم ہونے والے تمام ارکان کاخیرمقدم کرتے ہیں‘پشتون ایس ایف

کو ئٹہ(آئی این پی)پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے پشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان کاکوئٹہ پہنچنے پر استقبال کیا درایں اثنا پشتون ایس ایف آزادصوبائی صدر ایمل خان کی قیادت میں پشتون ایس ایف میں ضم ہوگئی پشتون ایس ایف کی جانب سے بھائی چارے کے اس عمل میں ساتھ دینے پر پشتون ایس ایف آزاد کے تمام ارکان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاگیاکہ تنظیم چونکہ اپنے اکابرین کے علم، ورورولی،، قومی حقوق کے دفاع، نظریے کا پرچار اور مطالعے کے ذمہ دارانہ عمل کی داعی ہے ہر سیاسی ورکر کو قابل عزت سمجھتے ہیں جو اپنے اردگرد کے ماحول کو سنوارنے اور شائستہ بنانے میں کردار ادا کر رہےہیںعلاوہ ازیںبیان میں کہا گیا کہ پشتون ایس ایف شہید وطن حاجی جیلانی خان اچکزئی کی نویں برسی کی مناسبت سے 15 نومبر کو چمن کے جلسے عام میں بھرپور شرکت کریگی۔ 
تازہ ترین