• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل سیکرٹریز اور ٹیکنیکل سٹاف کی سنیارٹی لسٹ بنانے کیلئے اقدامات شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب بھر میں کام کرنیوالے ہزاروں یونین کونسل سیکرٹریز اور ٹیکنیکل سٹاف کی سنیارٹی لسٹ بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اس ضمن میں تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ سیکرٹری کے موجودہ سکیل، بھرتی تاریخ، آئی ڈی کارڈ نمبر ، تعلیمی قابلیت، موجودہ تعیناتی سمیت دیگر معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے رپورٹ3 روز کے اندر بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔
تازہ ترین