• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 10 موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، 7 موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اےوی ایل سی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے چوری کی گئی7موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں،اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق کورنگی سے تین، گلشن سے دو، سائٹ سے دو، کیماڑی سے ایک اور کلفٹن سے دو لفٹرز کو گرفتار کیا گیا،کورنگی سے گرفتار صالح بھنڈی، ابو کلام اور محمد اسمائیل عادی اسٹریٹ کرمنل ہیں اور چوری کی موٹرسائیکلیں اسٹریٹ کرائم میں استعمال کرتے ہیں،گلشن سے گرفتار عرفان اور یاسر موٹر سائیکل میکینک ہیں اور چوری کی موٹر سائیکلوں کے پارٹس بیچتے ہیں،سائٹ سے گرفتار شہروز اور سلیم اسٹریٹ کرمنل ہیں جو کہ کھلونا پستول استعمال کر کے واردات کرتے ہیں اور چوری کی موٹر سائیکلیں اسٹریٹ کرائم میں استعمال کرتے ہیں،کیماڑی سے گرفتار ضمیر عادی موٹر سائیکل چور ہے اور ایک اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں بھی مفرور ہے،کلفٹن سے گرفتار عمران اور عبدالسلام موٹر سائیکل چوری کر کے اس کے پارٹس بیچتے ہیں-

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید