• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کے سینئر صحافی اطہرمسعود کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

لاہور ( نیوز رپورٹر ) جنگ گروپ کے سینئر صحافی اطہر مسعود کے چھوٹے بھائی پنجاب پولیس کے انسپکٹر عبدالشکور گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ۔نماز جنازہ میں صحافت ،پولیس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اظہر سہیل مرحوم ،سابق چیئرمین ٹائون کمیٹی نارنگ منڈی عبدالرئوف کھوکھر، نمائندہ جنگ اور جیو نیوز عبدالغفور کھوکھر کے بھی چھوٹے بھائی تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے عثمان شکور، نعمان شکور، دو بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑے۔مرحوم کی نماز جنازہ پولیس ٹریننگ سکول چوہنگ میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
تازہ ترین