کراچی(ٹی وی رپورٹ)ائیرکوالٹی انڈیکس میں کراچی ، لاہور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فضائی آلودگی کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بدستور پہلے نمبر پر ہے۔
کراچی میں صحرائی ہواؤں کے باعث حد نگاہ متاثر، فضا میں زہریلے ذرات کی تعداد 373 تک تجاوز کرگئی۔
کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 16 نومبر کے بعد کراچی میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔