• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین کی تقرریوں کیلئے اشتہار، واٹر بورڈ کی نجکاری کی قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کے لیے مختلف شعبوں کے پانچ ماہرین کی تقرریوں کے لیے اشتہار دے دیا گیا اشتہار کے بعد واٹربورڈ کے ملازمین اور یونینوں میں ادارے کی پرائیوٹائزیشن کے بارے میں پہلے سے جاری قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ایم ڈی واٹربورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹراینڈسیوریج سسٹم کی امپروومنٹ کے لیے خطیررقم مختص کی گئی ہے جس کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر کا پہلے ہی تقرر کیا جاچکا ہےجبکہ پرائیویٹ شعبے سے بقیہ ماہرین کی تقرریاں معمول کا حصہ ہے تاہم دوسری جانب ملازمین میں خوف وہراس برقرار ہے انہوں نے وزیربلدیات کی اس حوالے سے وضاحت پر عدم اطمینان اور ایم ڈی واٹربورڈ کے اس بیان کہ واٹربورڈ کے کسی شعبے کی پرائیوٹائز نہیں کیاجارہا ہے جھوٹ قرار دیا ہے۔
تازہ ترین