• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی بائی پاس کے ہوٹل سے منشیات فروش سمیت چارافراد گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نےمغربی بائی پاس پر مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر 21 کلو گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروش اور کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر حملہ کرنے پرچار افرادگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی صدر محمد خان نے ایس ایچ او خروٹ آباد نور الحسن نے عملے کے ہمراہ مغربی بائی پاس کے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مار کر منشیات فروش عبدالخالق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 21 کلو چرس برآمد کرلی اس دوران ہوٹل میں موجود منشیات فروش کے ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی اور فائرنگ کی تاہم پولیس نے کار سرکار میں مداخلت ٗ فائرنگ کرنے اور پولیس پر حملہ کرنے پر عبدالبصیر ، ولی خان ، محمد یوسف کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس نے بتایا کہ ہوٹل میں منشیات فروشی کے حوالے سے کئی عرصے سے عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات وصول ہورہی تھیں۔ 
تازہ ترین