• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کیلئے آئی آر آئی سسٹم متعارف

املتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اب کوئی گھوسٹ ملازم نہیں رہے گا،کمپنی نے سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کے آئی آر آئی سسٹم متعارف کرادیا ہے، تنخواہوں کی ادائیگی نئے سسٹم کے تحت کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے امیج ریکگنیشن اینڈ انٹیگریشن سسٹم کے تحت تنخواہوں کی ادائیگی کے نظام کا افتتاح کردیاہے ،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر ،منیجرز اور ڈپٹی منیجرز بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے نظام سے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والوں سینٹری ورکرز بے نقاب ہو جائیں گے،مفت کی تنخوہیں لینے والوں کو اب گھر کاراستہ دکھایا جائے گا،سینٹری ورکرز کو اوور ٹائم کا معاوضہ دیا جائے گا، ملتان شہر کو میٹروپولیٹن کا درجہ ملنے سے کمپنی کے لیے چیلنجز مزیدبڑھ گئے ہیں، ایم ڈی ناصر شہزاد ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سینٹری ورکرز کی تنخواہیں مرحلہ وار سسٹم پر منتقل کی جائیگی،جو سینٹری ورکر غیر حاضر ہو گا اس کی تنخواہ سے خودبخود کٹوتی ہو جائے گی،سینٹری ورکرز کی حاضری اور گاڑیوں میں فیول کی کھپت بھی آئی آر آئی سسٹم جانچے گا،شہر میں رکھے گئے تمام کنٹینرز بھی ٹیگ کر دیئے گئے ہیں،تمام گاڑیوں میں بھی ٹریکر لگائے گئے ہیں، اگر کسی کنٹینر کو ایک دن بھی نہیں اٹھایا جائے گا تو سسٹم نشاندہی کر دے گا،اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے سپروائزرز میں آئی آر آئی ایس ڈیوائس بھی تقسیم کیں۔
تازہ ترین