• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلئےضلعی سکواڈ تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن نارکوٹکس ملتان نے پراپرٹی ٹیکس ریکوری اہداف کو یقینی بنانے کے لئے بقایا جات کی وصولی کے لئےضلعی سکواڈ تشکیل دیدیا ہے ، جو اے ای ٹو او ملک الطاف ،انسپکٹران عبدالمجید نانڈلہ،میاں شوکت حسین ،مسعود قریشی ،عامرعلی مان پر مشتمل ہے، سکواڈ پورے ضلع میں پراپرٹی ٹیکس بقایا جات کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے گا ،دریں اثناء زون تھری پراپرٹی ٹیکس ریکوری میں اکتوبر کے مقررہ ہدف حاصل نہیں کرسکا ،جس پر ڈائریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ خان نے نوٹس لیتے ہوئے زون تھری کے انچارج ای ٹی او اورانسپکٹرز سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔
تازہ ترین