• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سوسائٹی کا بچپن کی شادیوں پر قانون سازی میں تاخیر پر مایوسی

پشاور(لیڈی رپورٹر) پختونخوا سول سوسائٹی نیٹ ورک اور ایوا الائنس کے اشتراک سے خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے قانون سازی اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے بل کے بارے میں مشاورتی ورکشاپ منعقد کیا گیا، اس موقع پر خیبر پختونخوا کی رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری ، چائلدپروٹیکشن ویلفیئر کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اعجاز، وزارت انسانی حقوق کے ریجنل ڈائرےکٹر غلام علی، سماجی کارکن قمر نسیم اور دیگر شامل تھے، قمر نسیم نے اس موقع پر اپنے ابتدائی کلمات میں قانون سازی میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض اراکین اسمبلی اپنی تمام تر وعدوں کے باوجود اسمبلی سے یہ قانون پاس کرانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ معصوم بچیوں کی بچپن میں شادیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام کیلئے قانون سازی ہونا بہت ضروری ہے۔ ، رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے کہا کہ قوانین بنتے رہتے ہیں، اصل مسئلہ قوانین پر عملدرآمد کا ہے ۔
تازہ ترین