• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وژنری لیڈرز کا مقدر پھانسی اور جلا وطنی ہوتی ہے: پرویز رشید

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وژنری لیڈرز کا مقدر پھانسی اور جلا وطنی ہوتی ہے، انہیں بیماری میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سرینگر میں عید میلاد النبی ﷺ نہیں منانے دیا جا رہا تھا تو آپ کرتار پور راہداری کا افتتاح کر رہے تھے۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ جب تک یہ کھیل ختم نہیں ہو گا، آپ دوسری قوموں کے سامنے اپنے ایجنڈے کو لے کر نہیں جا سکتے۔

یہ بھی پڑھیئے: پرویز رشید اور رانا مشہود جیل پہنچ گئے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ امریکا کے لیے تو طالبان کے ساتھ مذاکرات کی میز سجا دیتے ہیں لیکن حریت کانفرنس کے لیے میز سجانے میں ناکام ہیں۔

تازہ ترین