سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر رضا ربانی نےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے فیصلہ کن قوتوں کی جانب سے نواز شریف اور آصف زرداری کو اقتدار میں نہ آنے دینے سے متعلق بیان پر سوالات اٹھا دیے۔
سینیٹ اجلاس میں رضا ربانی نے کہا کہ یہ کو ن سی فیصلہ کن قوتیں ہیں جو آصف زرداری اور نواز شریف کو اقتدار میں آنے نہیں دینا چاہتیں ۔ ہم صرف عوام کو فیصلہ کن قوت سمجھتے ہیں۔
پرویز رشید نے کہا شاہ محمود قریشی نے حکومت کے نواز شریف پر الزامات کا پردہ چاک کر دیا۔آپ تو کہتے تھے کہ وہ چور ڈاکو ہے اس لیے جیل میں ہے ۔ آج پتہ چلا کہ نواز شریف کیوں جیل میں ہے ۔ اپ کو اسکا جواب دینا ہو گا کیونکہ آپ ترجمان بنے ہیں ۔ مجھے نہیں معلوم کہ فیصلہ کن قوتیں کیا چاہتی ہیں۔ کیونکہ ہمارے لئے فیصلہ کن قوت عوام کا ووٹ ہے۔
قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے عوام فیصلہ کن قوت ہیں اور شاہ محمود قریشی کا بھی یہی مطلب ہے۔