• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا اعلان،حکومت نے اپوزیشن کو فیس سیونگ دی

 کراچی (ٹی وی رپورٹ)اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا اعلان 7 نومبر کو منظور کئے گئے 9 آرڈی ننس واپس لئے جائیں گے اس موضوع پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو فیس سیونگ دی ،اپوزیشن حکومت اتفاق کتنا دیر پا ہو گا نہیں کہا جاسکتا۔ اینکرپرسن حامد میرنے کہا کہ اپوزیشن کا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے اعلان سے یہ تصور نہ کیا جائے کہ حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات بہتر ہونے جارہے ہیں یہ معاملات تو تین دن سے چل رہے تھے ،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف جو تحریک عدم اعتماد ہے وہ اپوزیشن جماعتوں نے ایک دوسرے کو اعتماد میں لئے بغیر پیش کی تھی اورمیں نےاپنے پروگرام کیپٹل ٹاک میں واضح کردیا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اس تحریک کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے اس بناپرکہ ہمیں اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا اس پر پیپلز پارٹی کے بھی تحفظات تھے،پیپلز پارٹی نے بھی مسلم لیگ ن کو کہا کہ آپ نے یہ تحریک عدم اعتماد دی لیکن ہم سے مشورہ نہیں کیا اور اس تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے ہمیں نہ صرف یہ کہ اپنی اپوزیشن کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے بلکہ کچھ جو ہمارے حکومتی ارکان ہیں جن کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں تو صرف ڈپٹی اسپیکر کے خلاف ہم ان کو مشکل میں نہیں ڈال سکتے۔
تازہ ترین