• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کو تربیلہ ڈیم سےپانی سپلائی منصوبے کیلئے ٹینڈر طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کو پانی سپلائی منصوبے کیلئے ٹینڈر طلب کر لئے گئے۔ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد کو 100 ایم جی ڈی پانی کی سپلائی دی جائے گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد میں رہائشیوں کا پانی کی کمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائیگا۔ تحریک انصاف انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ سی ڈی اے نے منصوبے کیلئے دلچسپی رکھنے والی فرموں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ اس منصوبے سے تربیلہ ڈیم سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو وافر پانی فراہم کیا جا سکے گا۔
تازہ ترین