• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن ( جنگ نیوز) تین سالہ بچے کو کار سیٹ سے کچل کر ہلاک کرنے کے مجرم کو کم از کم سات سال جیل میں گزارنا پڑیں گے۔ 26سالہ اسٹیفن واٹرسن نے اپنی گرل فرینڈ کے بیٹے الفی لیمب کوکار سیٹ سے نشانہ بنایا اور اس کے دماغ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ یہ واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا ۔واٹرسن نے ابتدا میں قتل کی تردید کی تھی لیکن ستمبر میں مقدمے کی سماعت سے قبل اپنی درخواست کو اس کا اقرار کر لیا ۔الفی لیمب کو جب نشانہ بنایا گیا تووہ اپنی ماں اڈرین ہور کے پاؤں پر بیٹھا تھا ۔ واٹرسن کو سزا سناتے ہوئے مسٹر جسٹس کیر نے کہا کہ وہ چالاک ، ہیرا پھیری ، دھمکی دینے اور کنٹرول کرنے والا شخص ہے ۔
تازہ ترین