• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کے اوصاف حمیدہ سے رہنمائی حاصل کی جائے،مولانا غلام رضا

کراچی(پ ر) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جشن میلاد النبیؐ و اتحاد بین المسلمین کی دوسری نشست سے خطاب کے دوران مولانا غلام رضا داؤدانی نے کہا ہےکہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کے اوصاف حمیدہ سے رہنمائی حاصل کی جائے کیونکہ آپ ؐ کی شجاعت،سخاوت،کردار اور طرز زندگی میں انسانیت کی ہدایت کیلئے واضح ہدایت موجود ہے،آپؐ نے واضح کیا کہ ایکدوسرے کا احترام محبت،رواداری ،احترام انسانیت،اچھے کردار اور دینی تعلیمات کو اپنا کر معاشرے کی درست رہنمائی کی جاسکتی ہے۔اس سے قبل مدرسہ جمعران کے طلبہ نے تلاوت قرآن پاک پیش کی بعد ازاں الحاج محمد صدیق اسماعیل،سید صاحب رضا اور فیروز الدین سہروری نے نعت رسولؐ پیش کی۔

تازہ ترین