• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور امام بارگاہ دھماکا کیس،2مجرموں کو عمر قید

سکھر (بیورو رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شکارپور امام بارگاہ دھماکہ کیس میں نامزد 2مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں شکارپور امام بارگاہ بم دھماکہ کیس کی سماعت ہوئی، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے خلیل بروہی اور غلام رسول بروہی کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ جرم ثابت نہ ہونے پر ایک ملزم محمد دین کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔ واضح رہے کہ شکارپور امام بارگاہ دھماکے میں 65افراد جاں بحق اور 100افراد زخمی ہوئے تھے۔
تازہ ترین