• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سے 12 لاکھ چھین لئے گئے، سٹریٹ کرائم اور لاکھوں کے ڈاکے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں، پانچ موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈسے ارسلان کی ٹیوٹا ایکوا کار نمبر اے این ایکس-668،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادسے سکندر خان عباسی کی ٹیوٹا الٹس کار نمبر اے پی اے-434،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شکریال سے بسمہ اللہ خان کی مو ٹر سائیکل ہنڈا125 نمبر اے وائی این-086،تھانہ صادق آبادکے علاقہ آفندی کالونی سے یاور جاوید کی موٹرسائیکل ہنڈا 125 نمبر آرآئی ایم-6637،تھانہ کینٹ کے علاقہ کے ایف سی چوک سےمحمد علی کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایم-4280،تھانہ آئی نائن کے علاقہ ایچ نائن سے محمدشہزادکی موٹرسائیکل ہنڈا125 نمبراے یوایم 643،تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ رائل ایونیوسے محمدعمرکی موٹرسائیکل ہنڈا 125 نمبراے اے پی 430چوری ہوگئی۔تھانہ نیوٹاؤن کو شہریار خان نے بتایا کہ اس کی بہن زینب خان اپنی کار نمبر اے ایچ کے-323 میں مری روڈ سے جا رہی تھی کہ ایک موٹرسائیکل بغیر نمبر پردو نامعلوم ملزمان آئے اور میری بہن کا بیگ چھین کر فرا ر ہو گئے جس میں 20 ہزار روپے ، شناختی کارڈ ، موبائل ، ڈرائیونگ لائسنس ، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ تھے ۔ تھانہ سول لائن کو ظہوراحمد کیانی نے بتایا کہ میں اپنی دکان میں بیٹھاہواتھاکہ2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار آئے جواسلحہ کی نوک پر مجھ سے 25ہزارروپے چھین کر فرارہو گئے۔ تھانہ ٹیکسلاکو ریحانہ کوثرنے بتایاکہ میں اپنے گھر کے پورچ اور گلی کو دھورہی تھی کہ2 نامعلوم مسلح ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوئے جو ساڑھے تین لاکھ روپے اورطلائی زیورات چھین کر فرارہو گئے۔ تھانہ واہ کینٹ کومدیحہ کوکب نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھر کے تالے توڑ کر گھریلوسامان مالیتی ساڑھے پانچ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو فہیم زمان نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے سائل کے گھر میں گھس کر 20ہزارروپے ، زیورات 4تولے ، پسٹل 30بور ایک اور مائیکرو ویو اوون چوری کر کے لے گئے۔تھانہ کھنہ کوعدیل عظمت نے بتایاکہ نامعلوم ملزموں نے مدعی کی گاڑی کاشیشہ توڑکر17موبائل چوری کرلئے۔تھانہ سبزی منڈی کوحبیب الرحمٰن نے بتایاکہ مدعی سبزی منڈی سے آئی ٹین مرکزمیں ایک بنک میں رقم جمع کرانے جارہاتھاکہ دونامعلوم ملزموں نے اس سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے نقدی چھین لی مزاحمت پرملزموں نے اس کی ٹانگ پرفائرمارکراسے زخمی کردیا۔دونوں ملزمان اپنے تیسرے ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبرایل5004پرسوارہوکرفرارہوگئے۔تھانہ کوہسارکوحامدبہادرنے بتایاکہ نامعلوم ملزمان ان کے گھرسےایل سی ڈی،انگوٹھیاں،پسٹل 30بوراورمختلف گھریلوسامان کل مالیتی چارلاکھ17ہزارچوری کرکے لے گئے۔تھانہ کوہسارکوچینی باشندے ماجیان نے بتایاکہ کاروباری لین دین کے سلسلے میں عجب خان نے چھ کروڑروپے کے چھ چیک دئیے جوڈس آنرہوگئے۔
تازہ ترین