• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی قلت و دیگر مسائل سے میڈیکل کالج کے مکینوں کو مشکلات

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) میڈیکل کالج ٹیپو روڈ کے مکینوں کی پانی کی قلت اور دیگر مسائل کے باعث پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔ موسم گرما میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے ٹیوب ویل میں مزید بور کرایا گیا لیکن اب پانی گدلا اور کیچڑ والا آ رہا ہے۔ مکینوں نے بتایا کہ مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔کسی بھی چیز کی مرمت کرانی ہو تو مدتوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کے نئے بور کیلئے لاکھوں روپے خرچ کر دیئے گئے مگر مطلوبہ مقاصد حاصل نہ ہو سکے اور پانی بھی خراب آ رہا ہے۔ عوام علاقہ بالخصوص ڈاکٹرز کالونی میں رہائش رکھنے والوں نے معاملہ کی تحقیقات اور آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین