• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کے بیان کی پرزور تردید کرتا ہوں، فضل الرحمٰن

پرویز الہٰی کے بیان کی پرزور تردید کرتا ہوں، فضل الرحمٰن


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےحکومت سے ڈیل یا مفاہمت کے تاثر کو مسترد کردیا اور پرویز الہٰی کےبیان کی پر زور تردید کردی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں پرویز الہٰی کے انٹرویو کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ق لیگ کے سینئر رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ہمارے موقف سے قائل ہوکر گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھنے کے بعد ق لیگ کی حکومت کے اتحادی ہونے کی پرانی پوزیشن برقرار نہیں رہی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پر زور تردید کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی مفاہمت کے جذبے سے آئے تھے، انہوں نے کچھ لے کر جانے کی بات اپنی پوزیشن سے کی تھی۔

گزشتہ روز جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد کا دھرنا مفاہمت کے ساتھ ختم کیا۔

تازہ ترین