• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا نے ’انڈر اسٹینڈنگ‘ کے تحت مارچ ختم کیا، پرویز الہٰی

مولانا نے ’انڈر اسٹینڈنگ‘ کے تحت مارچ ختم کیا، پرویز الہٰی


مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ’انڈر اسٹینڈنگ‘ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں سینئر صحافی سلیم صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ معاملات طے ہونے کے بعد مولانا اسلام آباد سے روانہ ہوئے، مولانا فضل الرحمان کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ ’امانت‘ ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی تفصیلی گفتگو پروگرام ’جرگہ‘ میں ہفتے کی شب پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے تحت 31 اکتوبر کو دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا تھا، جسے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے 13 نومبر کو ختم کرتے ہوئے پلان ’بی‘ کا اعلان کیا تھا۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کا دھرنا ختم کرنے اور حکومت مخالف احتجاج ملک گیر سطح پر پھیلانے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہی ہم یہاں سے روانہ ہوں گے اور سڑکیں بلاک کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

تازہ ترین