• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے ویسٹ انڈیز کو فیصلہ کن ٹی 20 میں شکست

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز جیت لی، ایک روزہ سیریز کی شکست کا بدلہ اس نے فوری چکادیا ہے،لکھنو میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں اس نے 29رنزکی باوقار کامیابی کو گلے لگایا، فاتح ٹیم نے رحمان اللہ گرباز کے 79رنزکی بدولت 8وکٹ پر 156رنزبنائے کوٹرل، ولیمز اور پاول نے 2،2وکٹیں لیں جواب میں ویسٹ انڈیز سائیڈ آغاز میں جلد 2وکٹیں کھونے پر سنبھل نہ سکی اور مقررہ اوورز میں7 وکٹ پر 127 رنزکرسکی۔ شائی ہوپ نے 52 رنز کی اننگ کھیلی، نوین الحق نے 24 رنز دیکر 3وکٹیں لیں ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ افغانستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف باہمی ٹی20سیریز 1-2 سےجیتی ہے، اب تک کھیلے گئے 7 میچز میں سے اس نے 3 جیتے اور 4 ہارے ہیں۔میچ میں گرما گرمی کا ماحول بھی دیکھنے میں آیا۔ ایک موقع پر ویسٹ انڈین بیٹسمین شیمرون ہٹمائر اور افغان فیلڈرز میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

تازہ ترین