• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شکر ہے مجھے اللّٰه‎ مل گیا، سونی بل ولیمز

مانچسٹر(جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کے مقبول اور دنیا کے مہنگے ترین رگبی اسٹار سونی بل ولیمز کہتے ہیں کہ دس برس قبل میری زندگی میں شہرت تھی، رنگینیاں تھیں، لیکن میں کھوکھلا پن محسوس کرتا تھا۔

دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے میری زندگی مکمل ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چند لوگ چاہتے ہیں کہ میں اسلام قبول کرنے پر شرمندگی کا اظہار کروں لیکن مجھے فخر ہے کہ مجھے اللّٰه‎ مل گیا۔

رگبی اسٹار سونی بل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی


اللّٰه‎ تعالیٰ کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللّٰه‎ کا مطلب سب کچھ ہے۔ پانی کا گلاس پینا الحمد اللّٰه‎، آپ سے بات کرنے کا موقع ملنا الحمد اللّٰه‎، بیوی اور بچوں سے ملنا الحمد اللّٰه‎، میرا خالق ہمیشہ میرے ذہن میں رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی بہت ہی منفرد تجربہ تھا، مکہ میں بیت اللّٰه‎ کے سامنے ہونا اور مدینہ کے سکون کی بات ہی کچھ اور ہے۔

ہر رنگ اور نسل کے لوگ احرام میں ہوتے ہیں جو مساوات کی بہترین مثال ہے۔

تازہ ترین