• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی چیمپئن کیخلاف فائٹ ،باکسر محمد وسیم دبئی پہنچ گئے

دبئی(آئی این پی) پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسکاٹ لینڈ میں بھرپور ٹریننگ کے بعد شیڈول فائٹ کے لیے دبئی پہنچ گے۔ محمد وسیم 22 نومبر کو تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن میکسیکن باکسر گینگن سے مقابلہ کریں گے، پاکستانی باکسر پاکستان کے لیے لگاتار 8فائٹس جیت چکے ہیں۔ گینگن لوپز 46 باٹس میں سے 36 میں کامیاب رہے اور 10 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔گزشتہ روز باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میکسیکن فائٹر تجربے میں مجھ سے آگے ہیں، میری اس مقابلے کے لیے تیاری مکمل ہے۔
تازہ ترین