• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ جونیئر اسکریبل میں پاکستانی کھلاڑیوں کا غلبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ میں کھیلی جانے والی جونیئر ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑیوں کا غلبہ رہا۔ 13سالہ سید عماد علی سات میں سے چھ میچز جیت کر ٹاپ پوزیشن پر ہیں ، حماد ہادی خان نے بھی چھ گیمز جیتے لیکن کم اسپریڈ اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ دانیال ثناء اللہ سات میں سے پانچ میچز جیتنے میں کامیاب رہے اور تیسرے نمبر پر ہیں حسان ہادی خان پانچ میچز میں فتح کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
تازہ ترین