• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات و حادثات میں نوجوان لڑکی اور 2 افراد جاں بحق،3زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف واقعات و حادثات میں نوجوان لڑکی اور2 افراد جاں بحق،3 زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدود سرجانی سیکٹر اے عبدالرحیم گوٹھ کے قریب واقع گھر سے نوجوان کی پھندا لگی کی لاش ملی،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش تحویل میں لے کر عباسی اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 24سالہ محمد فیصل ولدقاسم علی کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا کہ اہلخانہ کے ابتدائی بیان سے واقعہ خودکشی ہے لیکن گھر والے وجہ بتانے سے گریز کررہے ہیں،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کردی ، تاہم تفتیش جاری ہے،گذری تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6خیابان راحت کی رہائشی 19سالہ لڑکی کی لاش نجی اسپتال لائی گئی، پولیس ترجمان کا کہنا ہے وجہ موت تاحال معلوم نہیں ہوسکی،اصل صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوسکے ،تاہم تفتیش جاری ہے،نرسری اسٹاپ کے نزدیک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 55سالہ زاہد ولد صدیق قریشی شدید زخمی ہو گیا ، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا،پولیس نے ضابطے کی کارروئی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی،پاپوش نگر تھانے کی حدود بنگش کالونی پاپوش قبرستان گیٹ کے قر یب واقع دکان میں ویلڈنگ کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے 45سالہ قاسم ولد سعید اکبر جھلس کر زخمی ہو گیا ،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔بلدیہ ٹاون چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے40سالہ زبیر ولد یونس،اور 35سالہ فہیم ولد اللہ رکھازخمی ہو گئے ، جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین