• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں صدارتی الیکشن، گوٹا بایارا جاپاکسے فاتح قرار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سری لنکا میں صدارتی الیکشن گوٹابايا راجا پاکسے نے جیت لیاسری لنکن اليکشن کميشن نے گوٹابايا راجا پاکسے کو صدارتی انتخابات کا فاتح قرار دیديا ہے۔عارف علوی اور صادق سنجرانی،شاہ محمود قریشی و دیگر کی نومنتخب صدرکو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق راجا پاکسے کو 52.25فيصد ووٹ ملے جب کہ ان کے قریب ترین حريف اور حکمران جماعت کے اميدوار ساجتھ پريماداسا کو 41.99 فيصد عوامی تائيد حاصل ہوئی۔ سری لنکا ميں کل ہفتے کو صدارتی اليکشن کا انعقاد ہوا تھا۔ پريماداسا نے غير حتمی سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد ہی راجا پاکسے کے ہاتھوں اپنی شکست تسليم کرتے ہوئے کہہ ديا تھا کہ وہ عوام کا فيصلہ تسليم کرتے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان نے گوٹا بایا راجا پاکسا کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہارکیا ہے کہ گوٹابایا راجا پاکسا کی قیادت میں سری لنکا مزید خوشحالی اور امن کی جانب سفر جاری رکھے۔

تازہ ترین