• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا میں چوروں کے سہولت کاروں کیخلاف تحریک چلائی جائے :پیغام یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ایمپلائز پیغام یونین کا اجلاس مرکزی رہنما خواجہ ظہور احمد بٹ کی صدارت میں ہوا، چیئرمین محمدنواز چدھڑنے کہا کہ مرکزی سپریم کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس وقت پیغام یونین کے علاوہ پورے پاکستان میں کوئی یونین نہیں اور قانون کے مطابق صرف پیغام یونین ہی واپڈا میں سی بی اے ہے،انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ ہمارے مخالف یونین کی رجسٹریشن منسوخ ہو چکی ہے، اللہ دتہ ساجد سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت محنت کشوں میں یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ بھتہ خوروں، ٹی اے میں کٹوتی کرنے والوں اور واپڈا میں کرپشن کلچر کو فروغ دینے والوں کیخلاف بھرپور مزاحمت کرکے محکمہ کو منافع بخش بنائیں تاکہ ہر عید پر محنت کش ملازمین کو 2 بونس دلوائے جائیں، خواجہ ظہور احمد بٹ نے کہا کہ واپڈا میں چوروں اور چوروں کے سہولت کاروں کیخلاف محنت کشوں کو منظم تحریک چلانی چاہئے، اجلاس میں مرزا ظفر بیگ، نذیر ارجن، اشفاق انصاری، اجمل انصاری، مشاہد حسین، تقی حیدر، محمد نعیم، محمد فاروق، اسلم منظور نے شرکت کی۔
تازہ ترین