آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جیو نے تیسری مرتبہ ایشیائی ویورز ٹیلی وژن (ایوٹا) ایوارڈ جیت لیا

لندن (ودود مشتاق) برطانیہ اور یورپ میں بہترین نیوز اور انٹرٹینمنٹ براڈ کاسٹ پر جیو نیوز نے مسلسل تیسری مرتبہ ایشیائی ویورز ٹیلی وژن (ایوٹا) ایوارڈ جیت لیا ہے۔ لندن میں منعقد ہونے والی رنگا رنگ پر وقار تقریب میں دنیا بھر سے مختلف ٹی وی اور فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ جیو نیوز نے گزشتہ 2 برس کی طرح اس سال بھی تیسری مرتبہ یہ حاصل کر کے اپنے ناظرین کا بھرپور اعتماد حاصل کرلیا۔ ایوارڈ کی اس پر وقار تقریب میں جیو نیوز کے ہیڈ آف انٹرنیشنل آپریشن بسیم بیگ چغتائی نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ انہوں نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اور جیو کی صورت میں برطانیہ میں طویل عرصے سے کمیونٹی کی خدمات اور انہیں اپنے ملک کے ساتھ جوڑے رکھنے کےلئے پیشہ ورانہ کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر انہیں فخر ہے اور اس میں پوری ٹیم ان کے ساتھ دن رات محنت کرکے شریک ہے۔ یہ ایوارڈ ادارے اور پوری ٹیم کے لئے باعث فخر ہے اور ہم ان روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دن رات کوشاں رہیں گے۔ تقریب میں شریک الیگزنڈر احسن، عامر رحمٰن اور انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر نے کہا کہ برطانیہ میں ایشیائی کمیونٹی کے لئے وطن سے جوڑے رکھنے کے لئے جیو ٹی وی کا ایک مسلمہ کردار ہے۔

اہم خبریں سے مزید