• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا سگ گزیدگی کے واقعات پر اظہار تشویش

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ بھر اور بالخصوص لاڑکانہ اور کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات سے انسانی زندگی کو ہونے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نااہلی اور نا کامی کو جس طرح سر چڑھا یا جا رہا ہے اسکا انجام با لاخر یہی ہونا تھا کہ کتے کے کاٹنے کے عمل کو فروغ دیا جائے؟ ۔اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کی ویکسن نہ ہونے کے سبب جو نقصانات سندھ کے عوام اٹھا رہے ہیں وہ ایک تشویشناک عمل ہے۔
تازہ ترین