آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چینی کمپنی 2025 تک بجلی ہائیڈروجن سے چلنے والی دو لاکھ گاڑیاں بنائے گی

بیجنگ (جنگ نیوز) چین کی ایک موٹر ساز کمپنی بیگی فوٹان موٹرز نے کہا ہے کہ وہ 2025 تک بجلی اور ہائیڈروجن سے چلنے والی دو لاکھ کمرشل گاڑیاں بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔یہ گاڑیاں فوٹان کے بیجنگ میں قائم پلانٹ میں تیار کی جائیں گی۔ کمپنی کے ایک عہدے دار ژانگ سیانگ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس پلانٹ میں تین طرح کی گاڑیاں تیار ہوں گی جن میں مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی، ہائیدروجن گیس سے چلنے والی اور بیٹری اور پیٹرول سے چلنے والے ہائی بریڈ ٹرک اور وین طرز کی گاڑیاں شامل ہیں۔فوٹان کمپنی ڈیملر کے ساتھ مل کر ٹرک بھی تیار کر رہی ہے۔عہدے داروں نے میڈیا کو بتایا کہ کمپنی جدید موٹر گاڑیاں تیار کرنے کے لیے تحقیق پر دو ارب 60 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید