آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سابق مس ورلڈ کا اکشے کمار کی ہیروئن بن کر فلمی کیریئر کا آغاز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دو سال قبل ’مس ورلڈ‘ منتخب ہونے والی بھارتی دوشیزہ منوشی چھلر کے حوالے سے گزشتہ برس ہی یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ وہ بھی فلمی دنیا میں انٹری دیں گی۔ اگرچہ مس ورلڈ کا اعزاز چھنتے ہی منوشی چھلر کچھ میگزین کے سرورق پر دکھائی دیں تھیں، تاہم انہوں نے فلموں میں انٹری کا عندیہ نہیں دیا تھا۔رواں برس مئی میں یہ خبر سامنے آئیں کہ منوشی چھلر بولی وڈ میں انٹری دینے کے لیے راضی ہوگئی ہیں اور وہ ممکنہ طور پر اکشے کمار کی ہیروئن بن کر اداکاری کی شروعات کریں گی۔اور اب اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ منوشی چھلر بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی ہیروئن بن کر فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق منوشی چھلر تاریخی فلم ’پرتھوی راج‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’پرتھوی راج‘ کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کردی کہ منوشی چھلر کو بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا ہے جب کہ خود دوشیزہ نے بھی فلم میں کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔’پرتھوی راج‘ ہندوؤں کے سابق بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بنائی جانے والی تاریخی فلم ہوگی، جس میں اکشے کمار ہندو بادشاہ کے روپ میں دکھائی دیں گے۔منوشی چھلر فلم میں اکشے کمار یعنی پرتھوی راج چوہان کی بیوی شہزادی سنیوگیتا کا کردار ادا

کرتی دکھائی دیں گی۔یش راج چوپڑا کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات چندرپرکاش دویدی دیں گے۔اکشے کمار نے اپنی 52 ویں سالگرہ پر ستمبر میں ہی اس فلم کے ٹائٹل ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’پرتھوی راج‘ کو 2020میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

دل لگی سے مزید