• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تا رولی نہر کا منصوبہ مکمل کیا جائے،اوورسیزPDPیوکے

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) اوور سیز پی ڈی پی یو کے کے رہنماؤں سید شفقت گیلانی، انجینئر عثمان علی خان، حاجی عبدالحلیم ،آصف نعیم، باسط ندیم ، چوہدری محمد سعید، چوہدری محمد شریف ، چوھدری باغ حسین ، سہیل احمد، ماسٹر محمد سلیم،محمد کبیر،امتیازبٹ و دیگر نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ۔سینیر وزیر آبپاشی چوہدری طارق فاروق ، وزیر زراعت آزاد کشمیر خالد مسعود سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کوٹلی میں دندلی تا رولی نہر کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے فوری طور پر کابینہ کااجلاس بلائیں ۔ اس پروجیکٹ کی تعمیر مقررہ مدت کے اندر کی جائے ۔ ان رہنماؤں نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے کروڑوں روپے دیے مگر آج پانچ سال ہونے کو ہیں واٹر چینل کوٹلی نہر تا حال نامکمل ہے۔ ان رہنماؤں نے کہا مہنگائی کے اس دور میں نہر کا پانی عوام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر آور متعلقہ وزراء نہر کا دورہ کریں ۔ پانچ سال کے عرصے میں نہر کا پانی عوام کو فراہم نہیں کیا جا سکا ۔ ان رہنماوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نہر کے ساتھ واٹر ریزرو بھی تعمیر کئے جائیں تاکہ پانی کی سہولت سے عوام پوری طرح مستفید ہو سکیں ۔
تازہ ترین