• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکولا سٹیونسن قتل کیس میں ایک شخص کو چارج کردیا گیا

لندن (پی اے) نکولا سٹیونسن قتل کیس میں لاش کی برآمدگی کے بعد ایک شخص کو چارج کیا گیا ہے۔ مقتولہ کی لاش ویلی بن سے برآمد ہوئی تھی، پولیس نے بتایا کہ مقتولہ لیوئس کی رہائش اور اس کا نام نکولو سٹیونسن تھا۔ تاہم اس کی باضابطہ شناخت نہیں ہوئی ہے۔ ایسٹ سسیکس کے علاقے لیوئس میں لینڈ پورٹ روڈ کے عقب میں ایک ڈاگ واکر نے لاش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ پولیس نے41سالہ رچرڈ کینلن پر قتل کا مقدمہ درج کردیا ہے۔ ملزم کو برائٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم کو فی الحال ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم اگزامینشن رپورٹ سے معلوم ہوا تھا کہ خاتون کی موت سر پر کسی بھاری شے کی چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ اور فارنزک کی ٹیموں نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ سٹینسفیلڈ روڈ پر واقع مقتولہ کے گھر پر سرچ کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین