• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو نوجوانوں کی نظریاتی تربیت پر توجہ دینا ہوگی، ڈاکٹر احمد یوسف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی یوتھ انتہائی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، حکومتی اداروں کو نوجوانوں کی نصابی تعلیم کیساتھ فکری اور نظریاتی تربیت پر بھی توجہ دینا ہوگی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پیغام پاکستان سینٹر برائے امن و مصالحت، اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ اسلامیات کے اشتراک سے منعقد ہونیوالے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں نوجوانوں، طلباءاور فیکلٹی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دو روزہ ورکشاپ کے 8 سیشن منعقد ہوئے ۔ ورکشاپ میں نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کا مقابلہ کرنے کےلئے اپنی خداداد صلاحیتیوں کو مثبت اور تعمیری انداز میں استعمال کرکے ملک میں امن کے قیام اور قومی یکجہتی کے فروغ کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

تازہ ترین