کراچی(اسٹاف رپورٹر) فرسٹ کلاس میں پانچ سو سے زائد وکٹیں لینے کے باوجود مسلسل نظر انداز ہونے والے کراچی کےفاسٹ بولر تابش خان کا کہنا ہے کہ مجھے کیوں پاکستان ٹیم میں منتخب نہیں کیا جاتا اس کا جواب میرے پاس نہیں ہے۔پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس میں تابش خان نے کہا کہ مسلسل کارکردگی کے باوجود نظر انداز ہونے سے دکھ ضرور ہوتا ہے۔سری لنکا کیخلاف موقع ملا تو ضرور پرفارم کروں گا ۔