• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار رکشے نے موٹر سائیکل کو سائیڈ ماردی،شیرخواربچی جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدودکے ڈی اے چورنگی نجی اسپتال کے نزدیک کے تیز رفتار رکشے نے موٹر سائیکل کو سائیڈ ماردی، جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ شیرخواربچی اُمّ ِزہرہ دختر وسیم الدین جاںبحق جبکہ موٹرسائیکل سوار والد25سالہ وسیم الدین ولد اکرم الدین اور اس کی اہلیہ دعازوجہ وسیم الدین زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو عبا سی اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد بچی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

تازہ ترین