• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سول جج اظہر ندیم نے چیک ڈس آنر کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ پولیس نے بارہ نومبر کو 76لاکھ روپے کے چار چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر کے عظمت اسلم کو گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز وکیل صفائی عمران عباسی نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے اس نے یہ چیک درخواست گزار کو دیئے ہی نہیں محض ملی بھگت سے مقدمہ درج کروایا گیا ہے، عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکے پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
تازہ ترین