• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) آزادی مارچ کے دوران چھٹی نہ ملنے پر شہ رگ کاٹنے کی کوشش کرنے کے الزام میں ملوث کے پی پولیس کےہیڈکانسٹیبل محمد صدیق اور وزیر اعظم سے ملنے کی خواہش پوری نہ ہونے پر موبائل ٹاور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والے سیالکوٹ کے نوجوان قاسم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔ سیکٹر ایچ 13میں سرکاری سرپرستی میں چلنے والے مدرسے دارالا حساس میں گیارہ سالہ بچے احمد مجید کو مبینہ زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتارنے والے 16 سالہ اسد کو جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے پہلے بھی اپنے جونیئرکو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس نے شکایت کی دھمکی دی تھی جس پر تار سےگلاکھونٹ دیا۔
تازہ ترین