• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدیل خان مرحوم نے پوری زندگی پشتونوں کے لیے وقف کررکھی تھی ،پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آئی این پی )پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے مشترکہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ مرکزی رہنماء مرحوم حاجی عدیل کی تیسری برسی کی مناسبت سے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عدیل مرحوم نے پوری زندگی پشتونوں کی بقا کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی رحلت سے پشتون قوم ایک سچے مسیحا سے محروم ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ مرحوم رہنماءاپنی سیاسی جدوجہدکےدوران ہروقت صدائے حق بلند کرتے رہے، ڈکٹیٹروں کو للکارتے رہے جبکہ ڈیورنڈ لائن کو تاریخی جبر قرار دیاتھا۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پشتون ایس ایف کے کارکن حاجی عدیل مرحوم کے موقف کو اپناتے ہوئے ان کی افکار وخیالات کو پایہ تکمیل تک پہچانے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ حاجی عدیل کی پارٹی اور پشتون قوم کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دوسری جانب بیان میں پشتون ایس ایف ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے جنرل سیکرٹری پر قاتلانہ حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان جلد گرفتار کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت باچا خان کے پیروکارو ں پر حملے کیے جارہے ہیں ۔ 
تازہ ترین