• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کو علاج کی سہولیات دی جائیں:پیپلز پارٹی شعبہ خواتین

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان کی صدر عابدہ حسین بخاری نے کہا ہے کہ خواتین پیپلز پارٹی کا ہراول دستہ ہیں، پارٹی کی جدوجہد میں برابر کی شریک ہیں، سابق صدر آصفزرداری کی شدید علالت کے باوجودان کو ریلیف نہ دینا قومی سیاست کو دو ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے، قومی حمیت کا تقاضا ہے کہ آصف زرداری کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جبکہ شمیم اختر، کشور لودھی، مہہ جبیں، سمیرا ندیم، مریم بی بی، مس فضہ، مس رقیہ،پروین نصیر، شازمہ بی بی و دیگر اجلاس میں شریک تھیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملکی سیاست کروٹ بدل رہی ہے اور موجودہ حکمرانوں کے جانے کے دن قریب سے قریب تر ہوتے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔
تازہ ترین