• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران میرٹ پر تفتیش،سائلین کے مسائل حل کریں:سی پی او

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس لائنز ملتان میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، سی پی او محمد زبیر دریشک نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمداقبال لاشاری، ریزرو انسپکٹر عبدالسلام اور لائن افسر عبدالستار نیازی ان کے ہمراہ تھے، سی پی او نے افسران کو ہدایت دی کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری، محنت اور نیک نیتی سے سر انجام دیں،دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور عزت سے پیش آئیں،پریڈ میں موجود مختلف تھانوں سے آئے تفتیشی افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کریں آپ کے پاس کوئی سائل آئے تو اس کو توجہ سے سنیں اور میرٹ پر ان کے مسائل حل کریں، آخر میں انہوں نے پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے، سی پی او نے پریڈ گرائونڈ میں گھڑ سواری بھی کی اور گھوڑوں کی فٹنس چیک کی۔
تازہ ترین