آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بی جے پی کی ’آگرہ‘ کا نام تبدیل کرنے کی تیاری

 ’آگرہ‘ کا نام تبدیل کرنے کی تیاری  


بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے بھارت کے مشہور و معروف شہر آگرہ کے نام کو تبدیل کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بی جے پی کے رکن اسمبلی کا خاتون پر سرعام تشدد

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ آگرہ  کا نام تبدیل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ آگرہ کا نام تبدیل کر کے ’اگروان‘ رکھا جائے گا۔

اس سلسلے میں انہوں نے امبیڈکر یونیورسٹی کے تاریخ دانوں کو بھی اس سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ نے مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے بھارت کے مشہور تاریخی شہر الہٰ آباد کا نام تبدیل کرکے’پریاگراج‘ رکھا اور ساتھ ہی انہوں نے تاریخی مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بھی تبدیل کرتے ہوئے ’دین دیال اپادھے‘ ریلوے اسٹیشن رکھ دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید