آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جہلم میں چیتے کا حملہ، 2 افراد زخمی، کئی مویشی ہلاک

پنجاب کے شہر جہلم میں ایک چیتا رہائشی علاقے میں گھس آیا، جس نے حملہ کر کے 2 افراد کو زخمی اور کئی مویشیوں کو ہلاک کر دیا۔

جہلم میں ڈومیلی کے گاؤں جوہدہ کے قریب جنگل سے چیتے نے بکریوں کے ریورڑ پر حملہ کر دیا۔

چیتے نے متعدد بھیڑ بکریوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ چرواہے باپ بیٹے زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، محکمۂ وائلڈ لائف کے افسران نے عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ چیتے کو بے ہوش کر کے زندہ پکڑا جائے۔

وائلڈ لائف حکام اور متاثرہ گاؤں کے مکین چیتے کی تلاش میں مختلف مقامات پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں تاہم چیتا تاحال ہاتھ نہیں آ سکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید